چوتھے نیوکلیئر پاور پلانٹ نے کام شروع کردیا

chashma nuclear plant
Chasma Nuclear Power Plant C3

مایوس اور افسوس ناک خبروں نے ہمارے  معاشرے کو ذہنی مریض بنا دیا ہے لیکن انہی مایوس خبروں میں ابھی ایک پر امید خبر موصول ہوئی ہے ۔

Chasma Nuclear Power Plant

پاکستان کے چوتھے نیوکلیئر پاور پلانٹ نے کام شروع کردیا ہے جسکی طاقت تقریباََ 340 میگا واٹ ہوگی۔ اسکا نام چشمہ پاور پلانٹ یونٹ 3 ( سی 3) ہے ۔

 دسمبر تک یہ مکمل پاور صلاحیت حاصل کر لے گا ۔یہ پاور پلانٹ میانوالی کے نزدیک نصب کیا گیا ہے اور آج اسے با ضابطہ طور پر نیشنل گرڈ میں شامل کردیا گیا ہے ۔ا

فتتاحی تقریب کا انعقاد دسمبر میں کیا جائے گا جب یہ مکمل پاور کی صلاحیت تک پہنچ جائے گا۔

پاکستان اٹامک انرجی کمیشن نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ

قوم کو پاکستان کے چوتھے نیوکلیئر پاور کی مبارکباد پیش کی جاتی ہے جو کہ ابھی نیشنل گرڈ سے منسلک کر دیا گیا ہے ۔

مختلف حفاظتی اور کارگردگی کے تجربات کے بعد اسے دسمبر کے پہلے پندرہ ایام میں مکمل آپریشنل ہو جائے گا

اسے مکمل آپریشل کرنے کے  محض چند ایام بعد افتتاح کردیا جائے گا ۔ افتتاح کے موقع پر پاکستان اٹامک اور انرجی کمیشن کے اہم عہدیداران اور حکومتی اراکین شرکت کریں گے۔

یہ منصوبہ بجلی کی کمی پوری کرنے کے لیے ایک اہم پیش رفت ثابت ہوگا ۔

دو مزید پاور پلانٹس

پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے مطابق کراچی میں اس وقت دو منصوبے زیرِ تعمیر ہیں جنہیں  کا نام دیا گیا ہے ان منصوبوں کا 2020 اور 2021 میں افتتاح ہوگا جس سے نیشنل گرڈ میں (K1،k2)

تقریباََ 2100 میگا واٹ بجلی شامل کی جائے گی ۔جو کہ ایک روشن مستبل کی ضمانت ہے ۔

مذکورہ ادارے کے مطابق اس منصوبے کا دوسرا حصہ 2017 کے پہلے ششماہی میں تکمیل پا جائے گا جسے سی4 کا نام دیا جا رہا ہے ۔

غرض یہ منصوبہ جات پاکستان کو ایک بار پھر اندھیروں میں سے نکالنے میں ممد و معاون ثابت ہوسکتے ہیں

Views All Time
59
Views Today
1
(Visited 40 times, 1 visits today)

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

18 + 5 =