انڈین فلموں کی پاکستانی سینماؤں میں نمائش پر پابندی عائد

cinema-ban-indian-movies
Cinema across country banned Indian movies

پاکستانی فنکاروں پر پابندی

ہندوستان اور پاکستان کے مابین جاری حالیہ کشیدگی اور سرحدی تنازعات سے دونوں ممالک کے تفریحی شعبوں اور فلمی دنیا پر بہت ہی منفی اثرات مرتب ہوۓ ہیں ۔ چند ایام قبل انڈین موشن پکچر پروڈیوسر ایسوسی ایشن  نے پاکستانی فنکاروں پر بالی ووڈ میں کام کرنے پر غیر معینہ مدت کے لیے پابندی عائد کردی تھی ۔

انڈین فلموں کی نمائش پر پابندی

اسی کارروئی کے ردِ عمل کے طور پر  پاکستانی سینماؤں نے بالی ووڈ فلموں کی پاکستان میں نمائش پر پابندی عائد کردی ہے ۔ جس سے انڈین فلموں کو کروڑں کا خمیازہ بھگتنا پڑسکتا ہے۔

کشیدگی پچھلے چند ماہ سے چل رہی تھی دونوں ممالک کے کے سیاست دانوں  اور شدت پسند عناصر نے اس معاملے پر جلتی پر تیل کا کردار ادا کیا ۔ ادھر مودی بھڑک رہا تھا تو ادھر عمران اور شیخ رشید ۔ معاملہ یہاں تک آن پہنچا کہ پاکستانی وزیرِ اعظم بھی بول اٹھے۔

مگر جمعرات کو پاکستان کے زیرِ تسلط کشمیر ی سرحدوں پر حملہ ہوا جس کے نتیجے میں 2 پاکستانی فوجی شہید ہوگئے جبکہ اس اثناء میں انڈیا نے پاکستان پر سرجیکل آپریشن کا الزام لگادیا جو کہ بے بنیاد ثابت ہوا اور عالمی دنیا اور اقوامِ متحدہ نے اس عمل پر انڈیا کی مذمت کی اور انڈیا کو ایسی تناؤ اور کشیدگی پیدا کرنے پر ملامت کی ۔

جمعہ کے روز پاکستانی اداروں نے بتایا کہ انڈین موشن پکچر پروڈیوسرز ایسوسی ایشن نے پاکستانی فلموں کی نمائش پر پابندی عائد کردی ہے۔

اسی خبر کے نشر ہوتے ہی پاکستانی سینما بورڈ نے انڈیا کی فلموں پر پابندی عائد کردی ہے تاکہ انہیں بھی احساسِ ضیاع ہو۔

بہت سے پاکستانی ایکٹرز، سنگرز اور فلمی دنیا سے وابستہ فنکاروں کو انڈیا میں مشکلات سامنے آرہی ہیں ایک طرف پابندی عائد ہے تو دوسری طرف شدت پسندوں کی دھمکیاں ہیں جو آئے دن بڑھتی چلی جارہیں ۔

پرانی فلموں کی دوبارہ نمائش

پاکستانی سینماؤں پر حال ہی میں ریلیز ہونے والے فلموں کی نمائش تو ویسے بھی جاری ہے جب کہ پرانی فلمیں جن کی نمائش روک دی گئی تھی اب دوبارہ نمائش کے لیے پیش کی جائیں گی جن میں منٹو ، بن روۓ ، مور اور زندہ بھاگ ، شامل  ہیں

جبکہ بالی ووڈ کی جگہ ہالی ووڈ کی فلموں نے لے لی ہے اب ہالی ووڈ کی بہت فلمیں پیش کی جائیں گی۔ جہاں سینماؤں کو خاطر خواہ نقصان کا اندیشہ ہے وہی پر پاکستانی فلموں کو فائدہ پہنچے گا۔

Views All Time
155
Views Today
1
(Visited 51 times, 1 visits today)

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

six − five =